لاہور(اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر و میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ہلکی ہلکی آنچ پر آوازیں اٹھ رہی ہیں باہر بھیج دیا جائے لیکن کوئی عمران خان کو باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے ،سیاسی قیادت کے سینوں میں بہت سے راز ہیں اگر میری ریاست خطرے میں پڑ گئی تو میں زبان پر لگا تالہ کھول دونگا ،کیا دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ سیاست نہیں کر رہے؟ ۔
اداروں میں بیٹھے جو لوگ سیاست نہیں کر سکتے وہ سیاست کرا رہے ہیں، اداروں میں بیٹھے لوگوں کو بے نقاب نہ کیا تو لوگ اداروں پر انگلیاں اٹھائیں گے،کیا اس سے پہلے کبھی پاکستان مخالف قوتوں کے اس طرح خطوط آئے جو عمران خان کےلئے آئے ؟ 4سال اپوزیشن ،نواز شریف ،جماعت اورخاندان کےساتھ جو کچھ کیا گیا کیا اس پر کوئی خط آیا،2018میں جب آر ٹی ایس بیٹھا تھا کیا کوئی خط آیا تھا؟،عدالتوں کے فیصلے دیکھ لیں نواز شریف کی وطن واپسی کے سوال کا جواب خود ہی مل جائے گا۔
کسی کی خواہش کے مطابق کبھی استعفے قبول کئے جائیں اورخواہش نہیں تو اگلے لمحے استعفے واپس ہوں، کبھی سپیکر کو استعفیٰ دے کر کہیں استعفیٰ قبول کیا جائے اورجب ذہن میں آئے اب کھیل دوسرے طریقے سے کھیلنا ہے تو استعفے واپس کر دیں،کسی اور ادارے کے اختیار میں نہیں منظور شدہ استعفوں والوں کو ممبر کہہ کر رخ اسمبلی کی طرف کردے ، پہلے عدالت عظمیٰ میں آئین و قانون کو ری رائٹ کیا گیا اور اب نچلی عدالتوں بھی وہی کر رہی ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
میاں جاوید لطیف نے مزید کہاعالمی سازشوں کا آلہ کار بننے والوں کو نظر انداز کر دیں تو پھر دفاعی تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں، قاضی صاحب کہتے ہیں مذمت کر دیں وہ اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہیں،کیسی مذمت کیسا افسوس ، مذہبی ٹچ یا عالمی سازشوں کا آلہ کار بننے والوں کونظر انداز کردیں گے تو 9مئی جیسے واقعات ہوں گے،آئین سے ہٹ کوئی چیز قبول نہیں کریں گے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکبھی سنا کوئی بلوائی کوئی دہشتگردوں کا گروہ سربراہ خود جا کر آپریشن کی نگرانی کرتا ہے،تمام سیاسی قوتوں سے اپیل ہے جو دہشتگرد ہیں ان کو کسی صورت اپنی جماعت میں قبول نہ کریںاب پردہ ڈالنے سے کام نہیں چلے گا ،دہشتگردی کرانے میں ملوث شخص کو عدالتیں ضمانت دیدیں گی تو انصاف کے نظام پر انگلیاں اٹھیں گی ۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















