لاہور (مشرق نیوز) زمان پارک لاہور سے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے 8 مبینہ شر پسندوں کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار 8 شر پسندوں نے پی ٹی آئی کی اہم لیڈر شپ سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے، تمام شر پسند لیڈر شپ سے ہدایات لے رہے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے رہنماﺅں سے فون نمبرز اٹیچ ہو گئے ہیں، ملزم بخت عالم شانگلہ، ممتاز مردان کا رہنے والا ہے اور کے پی میں رہنماﺅں سے رابطے میں تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سوات کا عزیز الغنی بھی کے پی سے ہدایات لیتا رہا، مصری شاہ کا اعجاز، اچھرہ کا عبدالغفور، شاہدرہ کا زوہیب اعجاز چوہدری سے ہدایات لے رہے تھے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا حنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے۔ پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے توڑ پھوڑ اور پرتشدد کارروائیوں میں استعمال کئے جانےوالے ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے۔
زمان پارک سے گرفتار شر پسندوں کا پی ٹی آئی قیادت سے ہدایات لینے کا اعتراف
















