حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہوں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم،عدالتی حکم پر شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا،وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی رہائی کے احکامات اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیے، عدالت نے ایم پی او کے تحت کی گئی گرفتاری کو کالعدم قرار دےدیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا علی خان نے جو انڈر ٹیکنگ دی تھی وہ دیکھ لیں اسی کی طرح دے دیں ،وکیل نے جواب دیا شاہ محمود قریشی سے ہدایات لے کر انڈرٹیکنگ جمع کرا دیں گے۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شہریا رآفرید ی کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا،قبل ازیںہائیکورٹ میں ایم پی او کے تحت شہریار آفریدی کی اہلیہ کی گرفتاری کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد پولیس نے جیل سے ربیعہ شہریار کو ہائی کورٹ میں پیش کیا، آئی جی اسلام آباد بھی پیش ہوئے۔

عدالت نے پوچھا انہوں نے کیا کیا ، کیوں گرفتار کیا گیا ؟ آئی جی نے جواب دیا معلومات کے مطابق جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ہیں،عدالت کے استفسار پر آئی جی نے بتایا تھری ایم پی او پبلک آرڈر ہے جس میں نظر بندی ہوتی ہے،ہاو¿س وائف خاتون ہیں، آئی جی نے جواب دیا ہم بھی بہنوں اور ماوں کی عزت کرتے ہیں، وکیل نے کہا یہ عدالتوں کے آرڈرز کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

،جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دئیے عدالت جس کو رہا کرے اسے دوسرے چکروں میں اگر گرفتار کیا تو سخت نتائج ہوں گے،آئی جی صاحب میں آپ کو بتا رہا ہوں ،خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی ہوگی ، عدالت جو آرڈر کرے گی عملدرآمد ہوگا گڑ بڑ ہوئی تو آئی جی صاحب ٹھیک نہیں ہوگا۔

ربیعہ شہریار نے روسٹرم پر آکر کہا میرا کوئی سوشل اکاونٹ نہیں،جسٹس ارباب طاہر نے کہا آئی جی صاحب کیس میں آپ کو گڈ ٹو سی یو نہیں کہہ سکتے ،خاتون خانہ کو اٹھایا گیااس لئے گڈ ٹو سی یو نہیں کہہ سکتے، مسئلہ یہ ہے گزشتہ حکومت میں بھی سب ہوتا رہا،آئی جی اسلام آباد نے کہا خاتون کیخلاف شواہد موجود ہیں ،سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں ، دیکھا ہے گھریلو خواتین نے اپنے شوہر بھی قتل کئے ، گھریلو خواتین کچھ اور سرگرمیوں میں ملوث ہوسکتی ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انڈر ٹیکنگ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس ارباب طاہر نے کہا ہماری بھی مائیں بہنیں ہیں ، عدالت کے آرڈرز کےساتھ کوئی کچھ کرے گا تو اثرات بھگتنا ہوں گے،کچھ بھی ہوآپ کو بتارہے ہیں ٹھیک نہیں ہورہا، کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا جو ملوث ہوگا اسے سزا دیں، جوجلائے گئے وہ پاکستان کے اور ہمارے اثاثے ہیں لیکن خواتین کو ایسے نہ پکڑا جائے۔

علاوہ ازیںجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی،وکیل زینب جنجوعہ نے بتایا عدالت نے گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا، راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد پولیس کی معاونت سے پھر رات شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا، عدالت اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کرکے توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے میں ان کےخلاف کارروائی کر سکتا ہوں جو اسلام آباد میں ہیں وہ عدالتی رٹ کو شکست دینا چاہتے ہیں، ریاست کے پاس آرڈرز کو defeat دینے کے 101رستے ہیں، سب کچھ کرکے دنیا کو کیا دیکھا رہے ہیں،پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا شیریں مزاری کےخلاف 3مقدمات درج ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا اٹارنی جنرل کو بلا لیتا ہوں ، مناسب آرڈر پاس کریں گے۔