انصاف کا معیار دورنگی ہو جائے تو پھر قانون کہاں بچتا ہے؟ فیصل کنڈی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہاہے جب انصاف کا معیار دو رنگی ہو جائے تو پھر قانون کہاں بچتا ہے؟،معاشرے انصاف کے خاتمے پر ہی تباہ ہوتے ہیں ،9مئی سے پہلے اور بعد کے حالات پر پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی مذاکرات کو سنجیدہ لیتی تو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا،وزیر خارجہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس کے موقع پر کشمیروں سے اظہار یک جہتی کیلئے مظفر آباد جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے پرتشدد واقعات و تنصیبات پر حملوں کے بعد پی ٹی آئی کے لوگوں کے پیپلز پارٹی سے رابطوں کا بھی بتایا اور کہا پی پی ایسے کسی شخص کو اپنی جماعت میں نہیں لے گی جو پاک فوج کی تنصیبات و سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث ہے۔

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے مزید کہاسیاست میں باتیں ہوتی ہیں الزام تراشی بھی ہوتی ہے مگر اداروں پر حملے نہیں آصف زرداری نے بہت پہلے کہا تھا پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ۔