شیبا بٹ کو واک تھرو گیٹ ،میٹل ڈیٹکٹر سے استثنیٰ کیلئے خصوصی کارڈ جاری
لاہور( مشرق نیوز) پیس میکر لگنے کی وجہ سے سینئر اداکارہ شیبا بٹ کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر سے استثنیٰ کیلئے خصوصی کارڈ جاری کر دیا گیا۔ اداکارہ شیبا بٹ گزشتہ دنوں دل کے عارضہ میں مبتلا ہوئی تھیں اور پی آئی سی میں علاج کے دوران پیس میکر ڈالا گیا تھا۔ پی آئی سی کے ڈاکٹر وں نے اداکارہ کا معائنہ کیا ہے اور انہیں صحتمند قرار دیا ہے ۔تاہم ڈاکٹروں نے شیبا بٹ کو واک تھرو گیٹ میں سے گزرنے اور میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ کرانے سے روک دیا ہے اور اس سے استثنیٰ کےلئے انہیں خصوصی کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے جو وہ ائیر پورٹس اور دیگر مقامات پر دکھا سکیں گی ۔شیبا بٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ جس قدر ممکن ہو سکے موبائل فون سے بھی پرہیز کریں ۔


















