شیئر پاکستان پورٹل سے ملک کابہتر تشخص اجاگر ہوگا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے شیئر پاکستان پورٹل کے قیام سے عوامی اور ادارہ جاتی سفارتکاری بہتر ہو گی ،پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر ہو گا،وزارت خارجہ میں شیئر پاکستان پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاوزارت خارجہ کے امور میں بہتری کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں،پورٹل کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص پوری دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔

دریں اثناوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پئیو نے ملاقات کی ،وزیر خارجہ نے کہا پاکستان ،جنوبی کوریاکے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں،جنوبی کوریا کے تاجروں کیلئے پاکستان میں ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان جنوبی کوریا کو مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ انسانی وسائل فراہم کر رہا ہے اور مزید فروغ دینا چاہتا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی کوریا کےساتھ اعلیٰ سطح کے روابط سمیت ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔