لاہور (علی جنید) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب کی غلط حقائق پر مبنی رپورٹ برائے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی سکیل 17 سے 18 میں متعدد خامیاں سامنے آ گئی ہیں جس بنا پر DPC مکمل ہونے کے باوجود ریگولیشن پنجاب کی جانب سے سیکرٹری ایکسائز پنجاب کی باہمی مشاورت سے محکمہ انسداد رشوت ستانی کو تحریری مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پروموٹ کئے گئے 10 ای ٹی اوز کی ترقیاں عارضی بنیادوں پر روکدی گئی ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز پنجاب میں سکیل 17 سے 18 میں ترقی کےلئے مختلف تاریخوں 26 دسمبر 2022 ، 26 فروری 2023 میں ڈی پی سی رکھی گئی تھی مگر دونوں مرتبہ محکمہ ریگولیشن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری سلیم نے ان میں شمولیت سے انکار کیا اور معذرت ظاہر کی ، ڈپٹی سیکرٹری سلیم محکمہ ایکسائز میں تعینات ایک ای ٹی او کے قریبی عزیز بھی ہیں جن کے بتائے ہوئے اشاروں پر انہوں نے مذکورہ پروموشن کمیٹی میں شرکت نہیں کی تھی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی کی جانب سے سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار کو ڈی پی سی کےلئے جو رپورٹ بھیجی گئی تھیں ان میں بعض پر ابہام اور حقائق کی نفی کی گئی تھی جس سے کمیٹی کو گمراہ کرنا مقصود تھا جبکہ اس ڈی پی سی میں 22 سے 24 سیٹیں موجود تھیں اور 10 کو ترقی دیکر سکیل 17 سے 18 میں لایا گیا ہے 2 مئی کو کی گئی اس ڈی پی سی میں 10 افسران کو ترقی دی گئی ہے جن کے تمام محکمہ کاغذات ڈی جی اور متعلقہ ڈائریکٹر کی پڑتال پر مبنی ہیں مگر حیرت انگیز امر تو یہ ہے کہ دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود میٹنگ مینٹس اب تک تیار ہی نہیں کئے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کےلئے انسداد رشوت ستانی کو تحریری مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ محکمانہ ترقیاں تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار کو ذاتی دلچسپی لینا ہوگی تو ہی یہ پروموشن کمیٹی کے نتائج بہتر ہونگے۔
(محکمہ ایکسائز) ڈی جی کی غلط حقائق پر مبنی رپورٹ، 10 ای ٹی اوز کی ترقیاں روک دی گئیں
















