راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ 9 مئی کے تاریک دن پر قوم کی توہین کرنےوالے تمام ذمہ داروں کو ہرصورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا اور ایسے واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائےگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، کور کمانڈر گوجرانوالہ نے استقبال کیا، سپہ سالار نے شہدا کی یادگار پر پھول رکھے، قوم کی عظمت، عزت اور وقار کیلئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا شہدا ماتھے کا جھومر ہیں جن سے آخرت میں اعلیٰ مقام کا وعدہ کیا گیا، پاکستانی عوام کے دلوں میں شہدا کا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہےگا، ریاست پاکستان اور مسلح افواج تمام شہدا، اہلخانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں، مستقل طور پر عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے کہاکسی کو بھی شہدا، یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائےگی، شہداءمسلح افواج، قانون نافذ کرنےوالے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور عوام کےلئے حوصلہ و فخر کا باعث ہیں۔
آرمی چیف نے واضح کیا حال ہی میں منظم منصوبہ بندی کے تحت پیش آنےوالے المناک واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائےگی۔ آرمی چیف نے رینک اینڈ فائل کے سامنے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا یوم سیاہ 9 مئی پر قوم کی توہین کرنیوالے تمام ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔
جنرل سید عاصم منیر نے ماتحت فارمیشنز کی محنت، بلند حوصلے، پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، افسروں و جوانوں کےساتھ بات چیت کے دوران فوج کی پیشہ وارانہ مہارت، اندرونی و بیرونی چیلنجز بشمول پروپیگنڈا وار فئیر سے نمٹنے کےلئے ئہر طرح کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















