اربوں لوٹنے والے کااستقبال ہمیں سزا ایسے عدل کااحترام کون کرےگا؟،نوازشریف

لندن (مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے60ارب لوٹنے والے کااستقبال ہمیں سزاایسے عدل کا احترام کون کرےگا؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینکاگیا،دوسری طرف ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین قراردیا گیا،ہمیں سزا سنانے والے 60ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیںایسے عدل کا احترام کون کرے گا؟۔