عمران خان دباﺅ کاشکار ہیں،جج کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران خان دباﺅ کاشکار ہیں، توشہ خانہ کیس سننے والے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی،مبینہ آڈیو میں جج کی اہلیہ نادیہ ظفر، شاہین پروین نامی خاتون سے گفتگو کررہی ہیں۔

آڈیو میںکہتے سنا جاسکتا ہے ظفر کے پاس کیس بھی لگا ہوا ہے،شاہین پروین نے جواب دیا ہاں جی بالکل تو نادیہ ظفر نے کہا اس وجہ سے ہم نے نقل و حرکت کم کی ہوئی ہے،پلان ہے ایک مرتبہ اسے اللہ عزت سے سرخرو کرے،نادیہ ظفر نے کہا آپ کے پاس ریلیکس ہونے ضرور آئیں گے جس پر شاہین پروین نے جی ضرور کہا۔

شاہین پروین نے کہا اس وقت وہ (عمران خان) ذہنی تناو¿ کا شکار ہیں،نادیہ ظفر نے کہا کاشف بھائی سے بھی ظفر کی بات ہوتی رہتی ہے۔