لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس کے وضاحتی بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں ؟ ، ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کر مرسڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں ؟۔
مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال اٹھائے ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاﺅس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں، سب کو کہتے ہیں 10فیملی ممبرز کو بلائیں ، گپیں لگائیں اور سو جائیں،علاوہ ازیںمریم نواز نے شاہراہ دستور پر احتجاج میں آنے والے کارکنوں کو خراج تحسین و شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے ہزاروں کارکنوں کی آمد اور روانگی ہوئی ،ایک شاخ، گملا نہیں ٹوٹا،کوئی عمارت جلی نہ گاڑی، کوئی ایمبولنس روکی گئی نہ کسی پولیس اہلکار کا سر پھٹا یہ عوام کا احتجاج ہوتا ہے۔
9 مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشتگردی کیسے ہوتی ہے اور ایک دن کی کال پہ عوام خود کیسے امڈ آتی ہے، فرق سامنے آگیا ،عارف علوی کےخلاف اشتعال کے باوجود کسی کارکن نے ایوان صدر کا رخ نہیں کیا،حق، انصاف و آئین کےلئے آواز اٹھانے اور چوری چھپانے کی خاطر پاکستان کو جلانے میں کیا فرق ، دنیا نے دیکھ لیا، 9 مئی کو عمران خان کی منصوبہ بندی پر غنڈوں اور مسلح جتھوں نے دہشت گردی کی،سکول، مساجد، سرکاری املاک جلائیں گئیں، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ، 15 مئی کو عوام نکلے اور ایک پتہ نہیں ٹوٹا،9 مئی وطن دشمنی اور 15 مئی حب الوطنی کی 2 مثالیں، 2موازنے اور 2روئیے ہیں ،اپنی چوری چھپانے کےلئے ملک جلانے اور نا انصافی کےخلاف آواز اٹھانے میں یہ فرق ہوتا ہے۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میںمریم نواز نے کہاتاریخ میں پہلی مرتبہ انقلابی جماعت ایسی بھی آئی جس نے ڈر کے مارے ٹانگ پر پلستر چڑھائے، انقلابی جماعت نے سر پر بالٹیاں رکھنے، ویل چیئر پر بیٹھنے ،ہسپتالوں، کورٹ روم اور باتھ روم میں چھپنے اور جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کردی،دیکھا سنا اور پڑھا تو تھا سیاسی رہنما اور کارکن گھبراتے نہیں اور سیاسی رہنما نظرئیے کےلئے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں اور حوصلے سے قید وبند کا سامنا کرتے ہیں،سیاسی رہنما بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے، قربانی دیتے ہیں ناقابل تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں۔
چیف جسٹس صاحب!اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟، مریم نواز
















