وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی ملاقات میں شریک تھے۔

قومی و داخلی سلامتی اور امن و امان کے امورپر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف نے اپنے دورہ قطر اور عمان پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔