شرپسند وں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچائیں گے: محسن نقوی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے 9مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا،نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف صوبے میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں فوجی تنصیبات پر منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، پہلے سے طے تھا کہاں کہاں اٹیک کرنا ہے، کیسز کو انجام تک پہنچائیں گے،،9مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے، پورے پنجاب میں شرپسندوں کی جانب سے 108گاڑیاں جلائی گئیں، 23بلڈنگز کو نقصان پہنچایا گیا، میانوالی ایئربیس پر اٹیک کا پورا پلان کیا گیا تھا، میانوالی میں متعدد افراد اسلحہ سے لیس تھے، پلان کے مطابق میانوالی میں جہازوں کو جلایا گیا، جناح ہاوس پر کسی سیاسی جماعت کے کارکن حملہ نہیں کر سکتے، جی ایچ کیو سمیت 123عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا، ہر آنے والے دن میں معلومات بڑھ رہی ہیں، ہنگاموں میں ملوث کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں باقی کو جلد پکڑ لیا جائے گا، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،گوجرانوالہ میں آرمی کی ایک چیک پوسٹ جلائی گئی، جی ایچ کیو سمیت 123عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا، جناح ہاس پر کسی سیاسی جماعت کے کارکن حملہ نہیں کر سکتے، جناح ہاس پر حملہ دہشتگرد ہی کرسکتا ہے، سارے کے سارے ٹارگٹ وہ ہیں جو طالبان کی ہٹ لسٹ پر تھے،محسن نقوی نے کہا جنہوں نے کور کمانڈر ہاس جلایا انہوں نے ہی عسکری ٹاور کو جلایا، وہ کئی سالوں سے حملے کا پلان کر رہے تھے، 9مئی کو پرتشدد احتجاج کے دوران گاڑیوں کا پورا شوروم جلایا گیا ہے، سی ایس ڈی سٹور کو لوٹا گیا اور پھر جلایا گیا، میانوالی میں جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑیاں جلائی گئیں، اے ٹی ایم اور 2پٹرول پمپس کو جلایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں دو میٹرو سٹیشنز کو جلایا گیا، فیصل آباد میں بھی سنگل کیبن ،پولیس بسز کو نذر آتش کیا گیا، ملتان میں سٹیٹ بینک کی بلڈنگ میں نیشنل بینک جلایا گیا، پولیس کی بسوں اور پک اپ کو نقصان پہنچایا گیا، ابھی تک 600کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے،نگران وزیر اعلی نے کہا 9مئی کو پنجاب میں ہولناک واقعات ہوئے، یاسمین راشد سارے واقعہ کی مرکزی کردارہیں، زلمے خلیل زاد کی حیثیت چپڑاسی سے زیادہ نہیں، احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، لیکن احتجاج کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جنہوں نے حملے کئے ان کی تصاویر موجود ہیں، ہم پر کوئی بھی پریشر آجائے ہم اصل بندے کو ہی پکڑیں گے، ہنگاموں میں ملوث کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں باقی کو جلد پکڑ لیا جائے گا، جب تک ایک ایک بندہ گرفتار نہیں ہوتا ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔