عمران خان کا بیان کھلم کھلا اعتراف جرم ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو اعتراف جرم قرار دےدیا۔ انہوں نے کہا کہ تمہیں حملوں، دہشت گردی اور بلوائی کا بالکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے تمہیں عدت میں شادی اور ٹیریان کے والد ہونے کا نہیں پتہ۔ انہوں نے کہا کہ حساس تنصیبات، عمارتوں ، ایمبولینسز، بچوں، ہسکولوں، ہسپتال، مسجد ور جانور منڈی پر حملوں کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے۔ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم اور تمہاری منصوبہ بندی ہے جبکہ تم نے بار بار کہا کہ میں گرفتار ہو تو حملہ کرنا ہے اور جس کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تم نے کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ہی ملک پر حملہ آور ہوتے ہیں جس کے تم ماسٹر مائنڈ ہو، چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا بار بار نام اسلئے لے رہا ہے کہ وہ فارن ایجنٹ سے بند کمرے میں نہیں مل رہے۔ ایوانِ صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی اسلئے بار بار آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو پکارا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میری گھڑی میری مرضی نہیں یہ قوم کا 60 ارب روپے میری مرضی نہیں چلے گی، برطانیہ سے 190 ملین پاﺅنڈ سپریم کورٹ کیوں گیا۔ تم اور تمہاری بیوی نے القادر ٹرسٹ میں 458 اور 254 کنال زمین ہڑپ کی، فارن فنڈنگ کی طرح فارن ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔