جنرل ہسپتال میں معدہ ، جگر کے مریضوں کےلئے الگ وارڈ قائم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)جنرل ہسپتال لاہور میں مریضوں کے لئے علاج معالجے کی سہولیات میں مزید بہتری لانے اور اضافے کی غرض سے 40بستروں پر مشتمل گیسٹرو انٹرنالوجی کا الگ وارڈ قائم کر دیا جس سے ہسپتال آنے والے جگر ، معدہ ، اور انتڑیوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی

وارڈ پروفیسر عاکف دلشاد کی نگرانی میں کام کرے گا،یہ بات پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردارالفرید ظفر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔