ممبئی(مشرق نیوز) بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماضی میں بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ نے کہاوہ جب سنگل تھیں تو ایک رشتے سے دوسرے رشتہ کی طرف جاتی رہی اور تمام وقت میں کسی ایک کو بھی مکمل وقت نہیں دے سکیں یہاں تک کہ انہیں نک جونس ملے ۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کے ساتھ ڈیٹ کی اور وہ لوگ جو مجھے فلم سیٹ پر ملتے ان کے ساتھ میرے نجی تعلقات بن جاتے تھے۔اس موقع پر پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر کی سابقہ گرل فرینڈز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ میں ان کے متعلق کوئی بات سوچتی ہوں۔
پریانکا چوپڑا نے ماضی میں اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

















