لاہور (ہیلتھ رپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پرایک خصوصی پیغام میں کہا آج پوری دنیامیں نرسوں کی خدمات کو سراہاجارہاہے،شعبہ صحت میں نرسنگ کوریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔
ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا نرسوں کو میڈیکل کے شعبہ میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسیں مریضوں کی بہترین خدمت کررہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب میں نرسوں کوترقیاں دےکرکاحق دیاگیا۔
پنجاب میں نرسوں کی تنخواہیں بڑھائی جارہی ہیں اور صوبہ میں نرسنگ کالجزکے ہاسٹلزکے معیار کو بہترکیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت میں پیش پیش نرسوں کوخراج تحسین پیش کیا،محکمہ صحت نے نرسوں کی ریکارڈبھرتیاں اور ترقیاں کی ہیں۔نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ ہسپتالوں میں نرسیں مریضوں کی خدمت کرکے ان کی دعائیں سمیٹ رہی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔نرسوں کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ترقیاں دےکر نرسوں کو حق دیا گیا،تنخواہیں بھی بڑھائیں گے:ڈاکٹرجاویداکرم



















