سہولت کاری پوری طرح عیاں،پوری دنیا کو نظر آگیا لاڈلہ کون ہے،رانا ثنا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے سہولت کاری پوری طرح سے عیاں ہو گئی، ججز نے اپنے منصب کا بھی خیال نہیں کیا، اثرات آنے والے دنوں پر مرتب ہوں گے، ججز نے کہا رات گپیں لگائیں اور آرام سے سونا بھی ہے،معاملہ ہے اب ہائی کورٹ کیا کرے گی، ہائی کورٹ نے کہا گرفتاری درست ہوئی، طریقہ کارپرانکوائری کاحکم دیااب چیف جسٹس صاحب نے کیس کو اپنے پاس بلا کر بیسٹ وشز کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا میرا خیال ہے اشارہ ہائی کورٹ سمجھ جائے گی،سہولت کاری ہو تو ایسی اگر کوئی لاڈلہ ہو تو ایسا ہو، میرا خیال ہے صبح اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی انہیں دیکھ کر بے پناہ خوشی ہو گی اور رعایت مل جائےگی،اپنے ووٹرز کو پیغام دینے میں کامیاب ہو گئے ، سہولت کاری نے ووٹرز کو مضبوط پیغام دیا ،2چیزیں ثابت ہو گئیں، ایک سہولت کاری، دوسرا فتنہ، فتنے کو بین الاقوامی سپورٹ حاصل ہے، پچھلے ایک سال سے انہوں نے بڑی انوسٹمنٹ کی ، دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا عمران خان کی گرفتاری پر عوامی ردعمل بالکل سامنے نہیں آیا، لوگوں نے گرفتاری سے اپنے آپ کو الگ کیا،فتنہ عوام کی آنکھوں کے سامنے ہے، عوام کا فیصلہ کبھی بھی فتنے کے حق میں نہیں ہو گا، 7 ارب کی پراپرٹی کو القادرٹرسٹ میں اپنے نام کرایا گیا، کئی مرتبہ ملزم عدالتوں سے بھاگ جاتے ہیں تو وہیں سے گرفتاری ہوتی ہے اگر طریقہ کار غلط تھا تو ہائی کورٹ نے نوٹس لیا تھا تو انتظار کر لیتے، ہمیں گرفتاریوں سے کوئی ہزیمت نہیں ہوئی۔

پوری دنیا کو نظر آگیا لاڈلہ کون ہے یہ بھی بتا دوں اسے دوبارہ گرفتار کریں گے اگر ہائی کورٹ نے ضمانت نہ دی تو دوبارہ گرفتار کریں گے یہ ضمانت لے اور وہ دوبارہ سہولت کاری کریں گے، شہدا کی یادگاروں کو جلانے پر ہر پاکستانی دل گرفتہ ہے، شرپسندی ایک،2دن تک ابھی جاری رہے گی، لاہور کا ایک کیس تو نیب کے کیس سے بھی زیادہ سیریس ہے، عمر قید سزا ہو سکتی ہے، جناح ہاو¿س کو آگ لگانا، لوٹ مار کیس تمام کیسز سے زیادہ سیریس ہے۔