چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تو ”ان“ سے ہی آرڈر لیتا ہے،عمران خان ،مسرت چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تو ”ا±ن“ سے ہی آرڈر لیتا ہے،عمران خان کی مسرت جمشید چیمہ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،گفتگو میں عمران خان مبینہ طور پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر الزام لگاتے ہوئے کہہ رہے ہیں یہ تو ”ا±ن“ ے ہی آرڈر لیتا ہے،مسرت جمشید چیمہ نے کہا سر میں نے میسج پہنچایا ہے، ادھر ہائیکورٹ میں ہی بیٹھے ہیں اور کہہ رہے ہیں نہیں جائیں گے کسی صورت بھی خان صاحب کو پروڈیوس کریں،عمران خان نے کہا لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا خواجہ حارث اور سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ساتھ بیٹھی ہوں اگر آپ چاہیں تو بات بھی کراسکتی ہوں،عمران خان نے کہا نہیں میں صرف پوچھ رہا ہوں اعظم سواتی سے ضرور بات کریں سپریم کورٹ میں اس کے اوپر ضرور کریں کیونکہ یہ تو بالکل جو انہوں نے کیا مولیفائیڈ چیز ہے،مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہاں جی بالکل بالکل سر آپ بے فکر ہوجائیں،عمران خان نے کہا یہ کیا کررہا ہے یہ جو چیف جسٹس ہے؟ جو آرڈر لیتا ہے ان سے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاسب نیب والے آئیں فلانے آئیں تو ہم نے کہا ہے سلمان صفدر صاحب کے میں بالکل سامنے کھڑی ہوں، بھئی آپ ان کو کہیں کورٹ میں پروڈیوس کریں، کورٹ میں لے آئیں، خواجہ حارث اور میں بالکل ساتھ بیٹھی ہوں کورٹ میں پروڈیوس کریں ناں ہم نہیں ایسے جاسکتے، کورٹ کے اندر ہی موجود ہیں جس جج کے پاس آپ کا لگا ہوا ہے چیف جسٹس کے پاس کیس،عمران خان نے کہا نہیں یہ تو ”ان“ سے ہی آرڈر لیتا ہے، اعظم سے بات کریں دوسری طرف، ابھی اعظم سے ضرور کہنا،مسرت جمشید چیمہ نے کہا اوکے اوکے سر بالکل اپنا خیال رکھیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کی کوریج کرنےوالے سینئر رپورٹر اور پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی بھی آڈیو لیک ہوگئی جس میں دونوں عمران خان پر عدالت کے ممکنہ فیصلے پر بات کررہے ہیں،خواجہ طارق رحیم نے کہا کی کراتا جے؟ ( کیا کروارہے ہو؟)عبدالقیوم صدیقی نے کہا کچھ بھی نہیں بس بلایا ہے آج عمران خان کو لیکر آو،خواجہ طارق رحیم نے کہاآرڈر یہ ہوگا واپس ہائیکورٹ جائیں اور کل تک کی حفاظتی ضمانت دی جائے گی، ہائیکورٹ میں وہ (عمران خان) اعتراض کرے گا چیف جسٹس کے اوپر، چیف جسٹس کے اوپر اوبجیکشن کرے گا، چیف جسٹس خود ہی لکھوائے گا اور مارک کردے گا کیانی کو،عبدالقیوم صدیقی نے کہا محسن کیانی کو؟خواجہ طارق رحیم نے کہا ہاں محسن کیانی کو، اور محسن کیانی ضمانت منظور کرلے گا۔