کاروبار شدید متاثر، موبائل ڈیٹا سروس فوری بحال کی جائے :کاروباری حلقوں کا حکومت سے مطالبہ

لاہور (نعےم جاوےد سے) کاروباری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جائے جس کی بندش سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں ، معاشی لحاظ سے شہریوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے لاکھوں شہری متاثر ہو رہے ہیں جو روزگار سے لےکر بلز کی ادائیگی اور گروسری خریدنے تک ہر چیز کیلئے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں ہم انٹرنیٹ کی جزوی اور مکمل بندش اور مخصوص ایپلی کیشنز کو بلاک کیے جانے سے سخت پریشان ہیں اور اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خےالات کا اظہار لاہور ہوٹل اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے لاہور ہوٹل اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف خان، صدر گلریز خٹک، سٹیشن زون کے چیئرمین میاں وہاج ددین ساجد، صدر معراج خالد، سیکرٹری انفارمیشن شوکت مروت، نائب صدر سید ممتاز بخاری اور بند روڈ کے صدر ملک ریاض نے کہا کہ انٹرنیٹ سروسز کی آن لائن بکنگ بندش فوڈ پانڈا اور چیتے جیسی آن لائن فوڈ ڈیلیوری سروسز کو بھی متاثر کررہی ہے، ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرنےوالے سینکڑوں ریسٹورنٹس کے علاوہ تقریباً 6 ہزار گھریلو باورچیوں کو بھی اس بندش کا نقصان پہنچا ہے۔جاز کیش اور ایزی پیسہ جیسے ڈیجیٹل والیٹس نے تصدیق کی ہے کہ انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران معمول کی لین دین/ادائیگیوں کی تعداد میں ایک تہائی کمی واقع ہوئی ہے، دکاندار/ایجنٹس اِن ڈیجیٹل والیٹ سروسز کا استعمال مِنی بینکوں کے طور پر کرتے ہیں اور اس کیلئے عموماً موبائل ڈیٹا پر انحصار کرتے ہیں۔