انٹرنیٹ معطلی سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 1.6ارب روپے کا نقصان


لاہور (کامرس رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق حالیہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے انٹر نیٹ سروس کی بندش کی وجہ سے حکومت کو بھی محصولات میں 57 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ،ملک کے مختلف شہروں میں موبائل براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی تیسرے رو بھی معطل ہے۔تین روز کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں کو ریونیو میں 1.6ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔خود ٹیلی کام خدمات سے حکومت کو بھی محصولات میں 57 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ انٹرنیٹ براڈ بینڈ سے ایک کامرس، آن لائن سروسز، ہوم ڈیلیوری اور رائڈ سروسز بھی متاثر ہورہی ہیں۔