ملکی حالات افسوسناک ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور (بیورورپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے ملکی حالات افسوسناک ہیں،آباﺅ ا جداد نے ملک کیلئے قربانیاں دیں،ہم نے بھی جیلیں کاٹیں،پشاور ہائیکورٹ میں کے پی انتخابات کیس پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی درخواست پر سماعت ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے ملک کے موجود حالات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک کے موجود حالات افسوسناک ہیں،ملک میں جو کچھ ہورہا ہے ہمیں بھی اس کا احساس ہے، آباو اجداد نے ملک کےلئے قربانیاں دیں ہم نے بھی جیلیں کاٹیں، ہم سے زیادہ ملک کی فکر کس کو ہوگی۔

جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دئیے غیریقینی صورتحال سے سارے لوگ پریشان ہیں، اللہ کرے جلد از جلد مسائل ختم ہو جائیں تب ہی ملک ترقی کرے گا،جسٹس شکیل احمد نے کہا آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، باہمی مشاورت کر کے آپ کو آئندہ سماعت کی تاریخ دینگے۔