لاہور (قمر عباس نقوی) حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر خاموش، معاملے پرگوشہ نشینی اختیار کرلی۔ مرکزی قیادت کسی بھی قسم کا رد عمل دینے سے گریزاں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کو کم کرنے کی خاطر مثبت کردار ادا کرنے والی مسلم لیگ (ق) کا ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کی بنیاد پی ٹی آئی کے چیئرمین کی گرفتاری پر خاموش دکھائی دے رہی ہے۔ اس حوالے سے پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل کسی بھی شکل میں دکھائی نہیں دیا۔ مسلم لیگ (ق) جو کہ اس وقت حکومت کی اتحادی ہے اور حکومت کا حصہ بھی ہیں۔ ماضی میں مسلم لیگ (ق) کی طرف سے ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر جمہوریت کی خاطر دیرینہ سیاسی دشمنی کا خاتمہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے مخالفت کا خاتمہ کیا گیا اور ملک اور عوام کی بہتری کی خاطر چوہدری برادران کے درمیان دوری جیسے معاملات بھی سامنے آئے۔ حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ق) کی مرکزی لیڈر شپ کی طرف سے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر مختلف لیڈر شپ سے رابطہ کیا گیا ان کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر رد عمل دینے کی بجائے درگزر کیا گیا اور متعدد مرکزی رہنماﺅں کے موبائل بند مل رہے ہیں۔ مبینہ طور پر مسلم لیگ (ق) کی جانب سے آفیشل پریس ریلیز بھی جاری نہیں کی جا سکی جو کہ پارٹی کی طرف سے گوشہ نشینی اختیار کر رکھی ہے ۔
حکومتی اتحادی (ق) لیگ عمران کی گرفتاری پر خاموش:رہنماﺅں نے موبائل فون بند کرلئے
















