لاہور(اپنے رپورٹر سے)ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ٹو ئٹ کرکے گرفتاری کی خبر شیئر کی گئی اور لکھا گیا توشہ خانہ سے تحائف چوری کرکے نہ صرف عمران خان نے غیر قانونی طور پر مال بنایا بلکہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بھی بنا۔
قومی مجرم کا ٹھکانہ صرف جیل ہی ہے،شیئر کی گئی تصویر میںعمران خان کو توشہ چور لکھ کر مزید کہا گیاتوشہ خانہ چور کی چوری پکڑی جا چکی اب ٹھکانہ جیل ہی ہو گا۔
قومی مجرم کاٹھکانہ صرف جیل ہے، ن لیگ کا ٹوئٹ


















