بلاول نے مسئلہ کشمیر پر واضح انداز میں پاکستانی موقف بیان کیا :حافظ طاہر محمود اشرفی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک بھر کے علماءو مشائخ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید کی ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماءکونسل و انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی و دیگر علماءکرام نے گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ بلاول بھٹوزرداری نے کشمیر کے مسئلہ پر بڑا واضح انداز میں پاکستانی موقف کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر بھی کاکول اکیڈ می میں پاکستان کے کشمیر کے مسئلے پر موقف کو بڑ ے واضح کر چکے ہیں۔ بھارت کے وزیر خارجہ نے جو زبان اور انداز اختیار کیا وہ ہندوستان کی خطے کے اندر امن دشمن ایجنڈے کو واضح کرتا ہے۔ علما و مشائخ نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے مسئلے پر جو موقف کو بیان کیا ہے اس کی تائید کرتی ہے اور جب تک بھارت 5 اگست والے اپنے قدم کو واپس نہیں لیتا اس وقت تک مذاکرات کے معاملے پر جو موقف ہے پاکستان اس کی تائید کرتاہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کی لیکن مذاکرات کا راستہ کشمیر سے جاتا ہے اور اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ جارحیت ، دہشت گردی، سفاکیت کے ذریعے کشمیر یا کشمیر کی عوام کو دبا لے گا اور اقلیتوں پر جو ظلم و ستم ہو رہا ہے اس کے ذریعے وہ مسلمانوں کو بھارت سے ختم کر لے گا تو یہ کبھی ممکن نہیں ہو سکے گا۔ علماءو مشائخ نے کہا کہ ہندوستان کا G20کا اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرنے کی سازش ناکام ہو گی اور تمام عالمی سیاسی و مذہبی رہنماﺅں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی طرف سے بین المذاہب ہم ا?ہنگی کے حوالے سے مختلف مذاہب کی قیادت کا مقبوضہ کشمیر میں اجلاس بلانے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی سرگرمی کی تائید نہ کریں۔ بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم بن چکا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ اقلیتوں کے ساتھ مظالم بھارت میں ہو رہے ہیں۔



















