مہنگائی کے ڈرون حملے نہ رُکے، 30 اشیاءکی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی کے ڈرون حملے نہ رُکے، 30 اشیاءکی قیمتوں ،مہنگائی کی شرح میں 1.05فیصد اضافہ ،تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.05فیصد اضافہ ہے اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35فیصد ہوگئی ،ایک ہفتے کے دوران 30اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں ہفتے آلو، دال چنا، انڈے، آٹے کا تھیلا، پھل، تازہ دودھ سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھیں،رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 35روپے 74پیسے کا اضافہ ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 3روپے کا اضافہ جبکہ دال چنا 4روپے 82پیسے مزید مہنگی ہوئی، دال مسور 5روپے، دال ماش 6روپے 81پیسے، دال مونگ 1 روپیہ 42پیسے مہنگی ہوئی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30اشیا مہنگی اور 9کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ حالیہ ہفتے 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔