لاہور (مشرق نیوز) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اور مراد سعید کو اگر کچھ ہوا تو اسکے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔ عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانگی کے وقت اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 4 چیزوں پر میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے طلب کیا، میرے پاو¿ں پر سوجن ہے، اسکے باوجود جا رہا ہوں۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ جو ہر وقت ذلیل حرکتیں کرتے ہیں، ہم ان جیسے نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں نے لاہور ہائیکورٹ کو صاف کہا ہے کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی ہے، جس کو ہم ڈرٹی ہیری کہتے ہیں۔ اب مراد سعید کو بھی یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا۔ میں سب کو کال دے رہا ہوں کہ آپ سب نے پرسوں ہفتے کے روز اپنے گھروں سے مغرب کے وقت نکلنا ہے۔
مجھے اور مراد سعید کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈرٹی ہیری ہوگا: عمران خان
















