اسلام آباد (بیورورپورٹ)رہنما پی ٹی آئی وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بشریٰ کی جانب سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھیجنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے ججز کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں،آئین وقانون کے مطابق فیصلہ دیں،عملدرآمد عوام خود کرالیں گے،مریم نواز کی ججز کو ٹارگٹ کرنے کی وجہ ہے نیب ترامیم کیس سننے والا بنچ فیصلہ نہ دے، این آر او کو بچانے کیلئے ججز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، نیب ترمیم کیس شریف، زرداری فیملی کا طوطا ہے، کیس میں شریف، زرداری فیملی کی جان پھنسی ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاججز کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں، آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیں، عملدرآمد عوام خود کرالیں گے اگر آئین و قانون کو ہی ختم کردینا ہے تو خاموش نہیں رہیں گے، بطور شہری گھروں سے باہر نہیں نکلنا تو قوم کہلانے کا حق ہی نہیں، جوڈیشری کا مافیا سے مقابلہ ہے، ن لیگ کیا کررہی ہے، 3ججز کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کررہی ہے، 96 بار ایسوسی یشنز سپریم کورٹ کے حق میں قراردادیں پاس کرچکیںاگرسپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو پھر سڑکیں فیصلہ کریں گی، سپریم کورٹ کے جن ججز پر ریفرنسز ہیں اگر وہ ہٹ جائیں تو سپریم کورٹ بند ہوجائےگی،مرضی کے بنچ بنوانے کا پرانا شوق رفیق تارڑ اور ملک قیوم کے زمانے سے چلا آرہا ہے،عدالتی احکامات کے باوجود مسنگ پرسن کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، کسٹوڈیل ٹارچر ایسا جرم ہے جس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں ،شدید مذمت کرتے ہیں، سب نے دیکھا کس طرح پرویز الٰہی کے گھر کے دروازے توڑے گئے، مریم نواز نے چیف جسٹس، ججز کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا، پورا پاکستان چیف جسٹس کے پیچھے کھڑا ہے،سپریم کورٹ نے درست فیصلہ کیا، بنچ بنانا چیف جسٹس کا اپنا اختیار ہے،مریم نواز نے بشریٰ پر پیسے لینے کا الزام لگایا، عمران خان کی اہلیہ کو سوائے پناہ گاہوں میں جانے کے علاوہ کسی نے دیکھا، بشریٰ نے فیصلہ کیا ہے الزامات پر مریم نواز کےخلاف فوجداری مقدمہ درج کرائیں گے،جلد قانونی نوٹس بھیجیں گے،فواد چودھری نے مزید کہا موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے کنڈکٹ سے عہدے کا وقار کم اور ادارے کو ختم کر دیا، سکندر سلطان راجہ کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم ہیں، پی ٹی آئی کا فنڈنگ کیس آیا، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ کا فنڈنگ کیس کدھر گیا؟، سینٹ الیکشن میں ضمیر فروشی، سندھ ہاوس میں منڈیوں پر خاموشی اختیار کی گئی،الیکشن کمشنر صاحب توہین پر بہت حساس ہیں،ڈنڈے کے زور پر عزت نہیں کرائی جاسکتی۔
جج آئین کے مطابق فیصلہ دیں،عملدرآمد عوام خود کرالیں گے:فواد چودھری



















