پاکستان میں عوامی حمایت سے بننے والی حکومت کی حمایت کریں گے،امریکہ
واشنگٹن(بیورورپورٹ)امریکہ نے واضح کیا ہے پاکستان میں عوام کی حمایت سے بننے والی حکومت کی حمایت کریں گے،اسلام آباد کے داخلی و ملکی سیاست پر کچھ کہنے کے مجاز نہیں،امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہاہر ملک داخلی و خارجی معاملات میں اپنے مفادات کا خود تعین کرتا ہے، امریکہ کسی بھی ملک کی داخلی سیاست میں مداخلت نہیں کرتا،پاکستان میں موجودہ سیاسی بحران کے نتیجے میں عوام جس کو بھی حکومت کےلئے چنیں گے امریکہ مکمل حمایت کرےگا،ترجمان نے مزید کہاعالمی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن آزاد ادارہ ہے جو صدر، وزیر خارجہ اور کانگریس کو پالیسی بنانے کی سفارشات فراہم کرتا ہے،کسی کو مزید تفصیلات درکار ہو تو کمیشن سے براہ راست رابطہ کرسکتا ہے، امریکی حکومت یا دیگر ادارے رپورٹ پر جواب دینے یا تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔



















