ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے بھی خود کو مزدور ماننا شروع کردیا۔مزدورں کے عالمی دن پر سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ان کے حق میں پوسٹ کی ہے۔اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سلمان خان نے کہا کہ ایک مزدور کی طرف سے دوسرے مزدوروں کو لیبر ڈے کی مبارکباد۔بالی ووڈ کے ’سلطان ‘ سلمان خان کے اس انداز کو صارفین خوب پسند کر رہے ہیں اور تعریفی تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ایک صارف نے سلمان خان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ہی تو دل ہے کتنی بار جیتو گے۔
سلمان خان نے بھی خود کو مزدور ماننا شروع کردیا

















