اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی جانب سے ٹی ایف ایکس حرجیٹ اتک 2 ہیلی کاپٹرکی لانچنگ پر صدر رجب طیب اردگان کو مبارک باد پیش کی،اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہابرادر ملک ترکیہ کی ملکی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔
کامیابی کا سہرا رجب طیب اردگان کی ہمہ جہت قیادت کو جاتا ہے،ترکیہ کی دفاعی صنعتکاری اور مزید کامیابی کےلئے نیک تمناﺅں کااظہار کرتا ہوں،انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی صحت یابی کے بعد استقبالیہ تقریب بہت متاثر کن تھی۔
شہباز شریف کی ٹی ایف ایکس حرجیٹ اتک 2 ہیلی کاپٹرکی لانچنگ پر ترک صدر کو مبارکباد
















