مظفر آباد،بہاولنگر،جیپ دریائے نیلم،رکشہ نہر میں جاگر ا،13افراد جاں بحق،متعدد زخمی


مظفرآباد ،بہاولنگر( بیورو رپورٹ)مظفر آباد،بہاولنگر میں خوفناک حادثات،13افراد جاں بحق،متعدد زخمی،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں تاو بٹ سے واپسی پر سیاحوں کی جیپ پھلاوئی کے مقام پر بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگری،حادثے میں 9افراد جاں بحق،5زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی مقامی افراد،پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ،لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن رات گئے تک جاری رہا،لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر ہیڈ سیون آر کے قریب تیز رفتار رکشہ نہر ہاکڑہ میں گرنے سے بچوں،خواتین سمیت4افراد جان کی بازی ہار گئے،4بچا لیا گیا ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔