اسلام آباد(بیورورپورٹ)ہائی سپیڈ ڈیزل5،لائٹ آئل،مٹی کاتیل10،10روپے لٹر سستا،پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کااعلان،تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاپٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد کردی،قیمت 282 روپے لٹر برقرار رہے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے کمی کےساتھ 288 روپے لٹر مقرر کردی۔
مٹی کے تیل و لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی،مٹی کاتیل176.07اور لائٹ ڈیزل آئل 164.68روپے لٹر ملے گا،نئی قیمتیں 15 مئی تک نافذ رہیں گی۔
پٹرول کی قیمت برقرار،ہائی سپیڈ ڈیزل5،لائٹ آئل،مٹی کاتیل10،10روپے لٹر سستا
















