اسلام آباد (بیورورپورٹ)”مفتا ختم“آب زم زم کیلئے فی کس15ریال قیمت مقرر،تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عازمین حج پر آب زم زم ساتھ لےجانے کیلئے نئی شرائط عائد کر دیں،عازمین حج کو آب زم زم اب مفت نہیں ملے گا بلکہ فی کس 15 ریال ادا کرنا ہوں گے، رقم ڈالرز میں دی جائے گی۔
رقم کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حاجیوں کو مجموعی طور پر 8 لاکھ 96 ہزار لٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے آب زم زم کی قیمت پیشگی لی جا رہی ہے، ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف 5 لٹر آب زم زم ہی ملے گا ۔
”مفتا ختم“آب زم زم کیلئے فی کس15ریال قیمت مقرر
















