پٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد ( ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے لٹر تک کمی کی تجویز ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے۔

وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔