قرضوں کے حجم میں اضافہ،مہنگائی مزید بڑھے گی:وزارت خزانہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ،وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق شرح سود بڑھنے کی وجہ سے قرضوں کا حجم بڑھا، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے بھی مہنگائی اور قرض بڑھا ہے،وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022تک پاکستان کا قرضہ 55ہزار 800ارب روپے تھا، جولائی تا دسمبر ڈالر کا ایکسچینج ریٹ11فیصد بڑھا، دسمبرتک پاکستان کے قرض میں مقامی قرضہ 62.8فیصد ہے، دسمبرتک پاکستان کے قرض میں غیرملکی قرضہ 37.2فیصد ہے، جولائی تا دسمبر 3.2ارب ڈالرکا غیرملکی قرضہ لیا،2.7ارب ڈالر واپس کیا،وزارت خزانہ کے مطابق اس سال ملک میں مہنگائی کی شرح 28.5فیصد رہے گی، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 21فیصد رہے گی، پاکستان کا پبلک ڈیبٹ تا حال رسک ہے، سال 2026تک قرضہ معیشت کے 70فیصد سے زائد رہنے کا خدشہ ہے، سال 2026میں مہنگائی کی بڑھنے کی شرح 6.5فیصد ہوسکتی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے سال 2026تک ڈالرکا ایکسچینج ریٹ 6فیصد مزید بڑھنے کا امکان ہے، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 0.8فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد رکھنے کا ہدف تھا،رپورٹ کے مطابق مالی سال2024میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 21فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2025میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7.5فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2024میں معاشی ترقی کی شرح 3.5فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال2025میں معاشی ترقی کی شرح 5فیصد رہنے کا امکا ن ہے، مالی سال 2026میں معاشی ترقی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔