ممبئی (مشرق نیوز)بالی ووڈ اداکارہ شیفالی شاہ کو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئے 29 برس بیت چکے ہیں۔ان کی پہلی فلم ’ستیا‘ تھی جس میں منوج باجپائی نے شیفالی کے مدمقابل اداکاری کی تھی۔ایک حالیہ انٹرویو میں شیفالی نے بتایا کہ ان کے دوست ’ستیا‘ فلم کا گانا ’سپنے میں ملتی ہے‘ بجا کر انہیں تنگ کرتے ہیں۔یہ گیت 1998 میں فلمایا گیا تھا، اس میں شیفالی اور منوج باجپائی نے رقص کیا۔سپنے میں ملتی ہے کو گلزار نے لکھا جبکہ آشا بھوسلے اور سریس وادکر نے گایا۔شیفالی کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا گیت ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن لوگ اکثر مجھے تنگ کرنے کیلئے یہ گانا چلا دیتے ہیں، میرے دوست ہی اکثر ایسا کرتے ہیں۔
میرے دوست ’سپنے میں ملتی ہے‘ بجا کر چھیڑتے ہیں، شیفالی شاہ

















