لاہور،ملتان (خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر،بیورورپورٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی نے سی بی ڈی مین بلیوارڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا، محسن نقوی نے لبرٹی چوک سے کلمہ چوک تک مین بلیوارڈ کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے انڈرپاسز کے تعمیراتی کاموں میں سست روی پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اورمقرر کردہ ڈیڈ لائن میں پورا منصوبہ مکمل کرنے کا حکم دیا، محسن نقوی نے کہامئی کے شروع میںمنصوبے پر 100 فیصد کام مکمل ہونا چاہیے،منصوبے پر دن رات کام کرکے انڈرپاسز کے باقی ماندہ کاموں کو جلد تکمیل تک پہنچایا جائے۔
دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں اولڈ ایج ہوم”عافیت“ کا دورہ کیا ،بزرگوں سے ملاقات کی، محسن نقوی فرداً فرداً ہر بزرگ کے کمرے میں گئے ،ساتھ وقت گزارا، اپنوں کی بے اعتنائی کی داستان سناتے ہوئے بعض بزرگ مرد و خواتین کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، محسن نقوی نے دلاسہ دیا اور دلجوئی کی، بزرگوں نے محسن نقوی سے شفقت کا اظہار کیا ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بزرگوں کےلئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور بزرگ مرد و خواتین سے سہولتوں کا دریافت کیا،محسن نقوی نے کہا بزرگ باعث رحمت ہیں،دعاوں سے زندگی سنور جاتی ہے۔
علاوہ ازیںنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں چلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے کا دورہ کرکے چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی، ایچ ڈی یو و دیگر وارڈز کا معائنہ کیا ،بچوں کےلئے دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے چلڈرن کمپلیکس میں ایمرجنسی ٹاور کے منصوبے کےلئے فوری پلاننگ اور جلد از جلد پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی اور والدین سے علاج معالجے کی سہولتوں کا پوچھا۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور او پی ڈی کو30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا توسیعی منصوبے کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
مزید برآںنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی زیر صدارت اجلاس میں منکی پاکس سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی تدابیر اورپیشگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،نگران وزیراعلیٰ نے پاکستان میں منکی پاکس کے 2مریضوں کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کو الرٹ کردیا اورپنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں منکی پاکس کے مریضوں کےلئے آئسولیشن وارڈ قائم کردئےے ،منکی پاکس کے علاج کےلئے ڈاکٹروں ورطبی عملے کوخصوصی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیاگیا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر منکی پاکس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر خصوصی وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دےدی گئی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















