لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان علما کونسل سوڈان کے تمام فریقوں سے مذاکرات سے مسائل حل کرنے کی اپیل کرتی ہے ، اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم کو سوڈان میں خانہ جنگی کی صورتحال کے خاتمے کیلئے بھرپور اور فعال کردار ادا کر ے، سعودی عرب کا سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلاکیلئے کردار نا قابل فراموش ہے ،سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کے بروقت اقدامات سے ہزاروں غیرملکی محفوظ طریقہ سے سوڈان سے جدہ پہنچ چکے ہیں ، پاکستان کشمیر کے معاملہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے ، 2 مئی کو اسلام آباد میں وحدت امت کانفرنس ہو گی۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل طاہر اشرفی، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا رفیق جامی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا نعمان حاشر، مولانا شفیع قاسمی ، مولانا اسد فاروق، علامہ زبیر عابد، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا قاسم قاسمی ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن، مولانا اشفاق پتافی، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا سعد شفیق، مولانا عبد الستار، قاری عبد الحکیم اطہر، مفتی عمر فاروق، مولانا زبیر کھٹانہ ، حافظ ثاقب منیر، مولانا انوار الحق مجاہداور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔
اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم سوڈان میں خانہ جنگی ختم کرائیں:پاکستان علماءکونسل
















