اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کاکام نہیں،اتحاد ی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا3رکنی بنچ کا فیصلہ پارلیمان نے قبول نہیں کیا، حکومت اور پارلیمان 4-3کا فیصلہ آئینی و قانونی سمجھتی ہے اور3-2اور5-2کا فیصلہ غلط اور غیر آئینی و غیر قانونی ہے لیکن سپریم کورٹ3رکنی بنچ کےساتھ معاملات آگے لے جانا چاہتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے ،فیصلوں کو تسلیم کرنا پڑیگا، الیکشن فنڈز کا معاملہ دوبارہ پارلیمان میں آئے گا اور وہی حل کریں گے، کسی بھی ممکنہ عدالتی فیصلے کے پیش نظر پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا جائیگا۔
وزیراعظم نے کہاسپریم کورٹ کو ضامن نہیں بنانا چاہیے، پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، سپریم کورٹ کو ضامن ، ثالث کا حق نہیں دے سکتے، عدالت عظمیٰ کاکام قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے، الیکشن ایک دن ہونے چاہئیں اور کب ہونے چاہئیں اس پر حکومتی اتحادی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔
اتحادی متفق ہیں 13 اگست کو پارلیمنٹ کی مدت پوری ہورہی ہے ، الیکشن کی تاریخ اکتوبر یا نومبر میں بنتی ہے۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات پر وزیراعظم نے کہابیرون ملک پی ٹی آئی ایجنٹس پاکستان کے دشمن ہیں تاہم گفتگو کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے، سپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے پی ٹی آئی سے بات ہوسکتی ہے۔
ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کاکام نہیں،وزیراعظم
















