لاہور(مشرق نیوز)چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس اور پی ٹی آئی کے وکیل طارق رحیم کی بیگم کے آڈیو لیک کے بعد مبینہ طور پر ایک اور آڈیولیک ہوئی جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب ثنار اور پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ رحیم کوگفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ’خواجہ صاحب ایک بات کہنا چاہتا ہوں، ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا، 7 ممبر ججمنٹ ہے‘۔اس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’کتنی جی؟‘مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ ’جی یہ سوموٹو ہے، نمبر 4 آف 2010، سر یہ 7 ممبر ججمنٹ 2012ءمیں سپریم کورٹ پیج نمبر 553 پر رپورٹڈ ہے۔اس پر خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’میں دیکھ لوں گا‘۔
سابق چیف جسٹس نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ’آپ کا جو بھی وکیل ہے اسے کہیں ذرا یہ دیکھ لے،اس میں ہے کہ بھئی اگر، ثاقب نثار: چلو خیر جب آپ وہ پڑھو گے تو خود پتا لگ جائے گا‘۔خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’میں پڑھ لوں گا، میں نے وہ 7 ممبر بینچ والی ججمنٹ بھی دیکھ لی ہے، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایکٹ نہیں بنتا، اسے اگر آپ غور سے پڑھیں تو کلاز تھری میں ہے، اس میں انہوں نے رستہ بھی دیا ہوا ہے‘۔بعدازاں ثاقب نثار نے کہا کہ ’جی سر میں نے دیکھا ہے، وہی تو ہمارے پاس وے آو¿ٹ ہے‘۔اس پر مبینہ آڈیو میں خواجہ طارق رحیم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’وہ وے آو¿ٹ ہے‘۔مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ’وہی تو وے آو¿ٹ ہے ورنہ تو کیس ہی نہیں بنتا‘۔خواجہ طارق رحیم کا کہنا ہے کہ ’ہاں جی بالکل ٹھیک ہے میں یہ بھی دیکھ لوں گا‘۔مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ’اور دوسرا خواجہ صاحب اگر آپ کا کوئی بندہ تیار ہو تو منیر احمد خان والا بھی استعمال کر لو، توہینِ عدالت کا بالکل کلیئر کیس ہے‘۔مبینہ آڈیو میں خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’وہ بھی ہو رہا ہے‘۔ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو میں کہنا ہے کہ ’کل جو کچھ ہوا آزاد جموں و کشمیر میں اس کے بعد تو کوئی۔۔۔۔‘خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’ہم صرف 3 ممبر بینچ کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں، اس میں مزید گھنٹہ آدھا گھنٹہ لگ سکتا ہے، اس کے بعد ہم توہینِ عدالت کیس فائل کر رہے ہیں‘۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ’چلو ٹھیک ہے، شکریہ سر شکریہ‘۔
پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ طارق رحیم اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک



















