پردیسیوں کی آبائی گھروں کو واپسی،لاہورسنسان

لاہور(اپنے رپورٹر سے،کرائم رپوٹرر)عید الفطر کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی گھروں کو واپسی کے سبب لاہور سنسان ہوگیا،دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس نے سنسان سڑکوں پر حد رفتار کو کنٹرول کرنے کےلئے اضافی وارڈنز تعینات کردئیے ۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق عام دنوں میں 40لاکھ سے زائد گاڑیاں بیک وقت شہر کی سڑکوں پر چلتی ہیںجبکہ عید کی چھٹیوں میں سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد 3سے 4لاکھ کے درمیان رہے گی،ٹریفک پولیس نے خبر دار کیا شہری سنسان سڑکوں پر اوور سپیڈنگ اور سگنل توڑنے سے گریز کریں ،ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیور کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔