ممبئی(مشرق نیوز) بھارتی نژاد امریکی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں ایسے مرد بھی ہیں جو ان کی کامیابی سے اِن سکیور ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں صنفی بنیاد پر مرد اور خواتین کے درمیان معاوضوں میں فرق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ سب کو ایک جیسا ہی کامیاب ہونا چاہیے اور برابر معاوضہ ملنا چاہیے مگر ہر کوئی ایسا نہیں چاہتا۔انٹرویو کے دوران پریانکا نے کہا کہ مرد یہ دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتے ہیں کہ کوئی عورت ان سے زیادہ کامیاب ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں بھی بہت سے مرد ایسے ہی جو ان کی کامیابی پر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔پریانکا کا کہنا تھا کہ جہاں میری زندگی میں ایسے بہترین مرد ہیں جو میری کامیابیوں پر خوش ہیں وہیں کچھ ایسے مرد بھی ہیں جنہیں میری کامیابی کھٹکتی ہے۔
ایسے مرد بھی ہیں جو میری کامیابی سے اِن سکیور ہیں:پریانکا چوپڑا


















