ترقی اور امن چاہیے تو ثاقب نثار،فیض حمید کو پکڑ لو،جاوید لطیف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے ترقی اور امن چاہیے تو ثاقب نثار،فیض حمید کو پکڑ لو،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا اگر پاکستان کو ترقی کی پٹڑی پر چڑھانا چاہتے ہو تو ثاقب نثار اور جنرل (ر) فیض کو پکڑلو جس دن دونوں کو پکڑ لیا 70فیصد امن ہوجائے گا۔

میاں جاوید لطیف نے مزید کہا سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہوتے ہیں لیکن دہشتگرد سے مذاکرات نہیں ہوسکتے اگر کسی کی مجبوری ہے تو پھر مذاکرات کی بجائے جنرل فیض اور ثاقب نثار سے مذاکرات کرے۔