بلاول بھٹو ،فضل الرحمن گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے مزید مشاورت پر متفق

ڈی آئی خان(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ کاثالثی مشن،بلاول بھٹو ،فضل الرحمن گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے مزید مشاورت پر متفق،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سربراہ پی ڈی ایم کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے قائل کرنے ڈی آئی خان جاپہنچے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کےساتھ سیاسی ڈائیلاگ کےلئے مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا،عیدالفطر کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا کر مذاکرات پر حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔

بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کے انتقال پراظہار تعزیت بھی کیا،مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔