سی ٹی ڈی کاراجن پور میں آپریشن،2دہشتگرد جہنم واصل

راجن پور(بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی کاراجن پور میں آپریشن،2دہشتگرد جہنم واصل،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 2 دہشتگرد ہلاک کردئیے۔

ہلاک دہشتگردوں میں الیاس اور عرفان شامل ہیںحساس اداروں کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی،دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی، آپریشن کے دوران 2دہشتگرد گروہ سی ٹی ڈی پر فائرنگ کرتے رہے۔

کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد اپنے ہی دیگر دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، ڈیٹونیٹر، پرائما کورڈ برآمد ہوا جبکہ 3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔