اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بڑے معاشی چیلنج سے گزر رہا ہے، سعودی عرب 2 اور امارات نے مزید ایک ارب ڈالرز دےدئیے، آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہونے کے باوجود زرمبادلہ کی صورتحال بہت نازک ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ راز بتانا چاہتا ہوں جب کابینہ نے فیصلہ کیا ملک کے سخت و مشکل حالات میں جو بھی رکن اپنی تنخواہ و مراعات سرنڈر کرنا چاہے تو خوش آمدید کہیں گے، کابینہ کی بڑی تعداد نے فیصلے سے اتفاق کیا، مرحوم مفتی عبدالشکور نے بات کرنے کی اجازت مانگی اور کہا وزیراعظم صاحب میرا گزارا تنخواہ کے بغیر نہیں ہوسکتا اور وہ مجھے کہنے لگے آپ کو میری بات بری تو نہیں لگی، تو میں نے کہا مجھے آپکی بات بہت اچھی لگی کیونکہ وہ سچے شخص تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک بڑے معاشی چیلنج سے گزر رہا ہے، یہ بات سب کو معلوم ہے، سعودی عرب نے ایک بار پھر کمال مہربانی کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر دئیے، یو اے ای نے بھی میری درخواست پر ایک ارب ڈالر دئیے پھر بھی زرمبادلہ کی صورتحال بہت نازک ہے، دن رات کوشش کررہے ہیں معاشی صورتحال بہتر ہو۔
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ گئے اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کہا مفتی عبدالشکور کابینہ کے اہم رکن تھے، وہ انتہائی سادہ اور نیک انسان تھے، اچانک حادثے میں رحلت پر دل غمگین ہے، مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدریاں مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی، اپنے حالیہ دورہ ازبکستان اور پاکستان کے اپنے ہمسایہ ممالک کےساتھ تعلقات پر بریفنگ دی۔
علاوہ ازیںملک میں چینی، گندم، آٹے اور یوریا سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے واضح کیا کہ ملک سے اشیائے ضروریہ کی بیرون ملک سمگلنگ کسی صورت قبول نہیں، سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کےخلاف فوری آپریشن کیا جائے، پاکستان موجودہ معاشی صورتحال میں قطعی طور پر سمگلنگ برداشت نہیں کرسکتا۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں چیک پوسٹوں کی تعدار بڑھائی جائے۔
ذخیرہ اندوزی و سمگلنگ کیلئے استعمال ہونےوالے گوداموں کےخلاف فوری کارروائی کی جائے،ملک کو اربوں ڈالروں کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دینگے۔ شہبازشریف نے کہاسمگلنگ کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل 2 دن کے اندر پیش کیا جائے، سمگلنگ کسی بھی معاشرے کیلئے ناسور کی حیثیت رکھتی ہے، وزیر اعظم نے سمگلنگ کو روکنے کیلئے سست روی سے کام لینے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ بین الاقوامی بارڈر پر بہترین شہرت کے ایماندار افسر تعینات کئے جائیں،کرپٹ وسمگلنگ میں ملوث افسروں کو ہٹاتے وقت کسی قسم کا دباﺅ قبول نہ کیا جائے۔
سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کیلئے مسودہ جلد پیش، اینٹی سمگلنگ کورٹس کو فوری طور پر فعال و موثر بنایا جائے، اینٹی سمگلنگ کورٹس میں اعلیٰ شہرت یافتہ ججز کےساتھ ساتھ پراسیکیوٹرزکی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے، وزیراعظم نے ہدایت کی چیف سیکرٹری صوبوں کے سرحدی اضلاع میں اشیاءکی طلب کے اعشارئیے فراہم کریں تاکہ اضلاع میں رسد حد سے تجاوز نہ کرے، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے آپریشن کے دوران پکڑی جانے والی چینی و یوریا کو بازار میں حکومتی تعین شدہ نرخ پر فروخت کیا جائے۔
وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی حال ہی میں سمگلنگ کی ناکام کوششوں میں پکڑی جانے والی چینی دکانداروں کو فراہم کریں اور یقینی بنائیں حکومت کے مقرر کردہ نرخ یعنی 95 روپے کلو میں فروخت کی جائے۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کو ہدایت کی شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس بلا کر گنے کی فصل کی امدادی قیمت کا تعین کیا جائے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















