لاہور ( قاسم رضا سے)ایل ڈی اے افسران سرکاری خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں مصروف ہونے کے ساتھ خود بھی مبینہ طور پر اربوں مالیت کے مالک بننے لگے ، ملکی حالات کے پیش نظر وزیر اعظم ایل ڈی اے افسران کیلئے بھی کفایت شعاری لازم قرار دلائیں ، مسائل کے حل کیلئے ایل ڈی اے آفس آنے والے شہریوں کی ”مشرق“ سروے میں گفتگو ۔ بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے زون فائیو کے علاقہ رائے ونڈ روپر دبئی ٹاﺅن کے ساتھ پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب پر لب سڑک مبینہ طور پر نقشہ منظوری کے بغیر پلازہ زیر تعمیر ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر مالک ایل ڈی اے سے نقشہ منظور کرائے بغیر بڑے دھڑلے سے پلازہ تعمیر کر وا کر ایل ڈی اے کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر مالک نے ایل ڈی اے ٹاﺅن پلاننگ کی ملی بھگت سے پلازہ کی تعمیر شروع کروائی ہے ۔ دوسری طرف اپنے مسائل کے حل کیلئے ایل ڈی اے آفس آنے والے شہری محمد نواز ، توقیر عباس ، راشد علی ، علی عباس و دیگر نے روزنامہ مشرق لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی کئی دنوں سے اپنے کام کیلئے ایل ڈی اے آ رہے ہیں مگر یہاں کوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاﺅن پلاننگ حکام کی مبینہ ملی بھگت سے شہر بھی میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں بغیر نقشہ درجنوں دکانیں اورکمرشل پلازے زیر تعمیر ہیں مختلف علاقوں میں بغیر نقشہ فیس پاس کروائے گھر ، دکانیں اور کمرشل پلازوں کی تعمیرات جاری ہیں جس کے باعث حکومتی خزانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ ایل ڈی اے افسران سرکاری خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں مصروف ہونے کے ساتھ خود بھی مبینہ طور پر اربوں مالیت کے مالک بننے لگے ملکی حالات کے پیش نظر وزیر اعظم ایل ڈی اے افسران کیلئے بھی کفایت شعاری لازم قرار دلائیں۔
ایل ڈی اے افسران اربوں کی کرپشن میں ملوث، خزانے کو ناقابل تلافی نقصان
















