عدالتی اصلاحات بل پر حکم امتناع کیخلاف پاکستان بارکونسل کایوم سیاہ منانے کااعلان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالتی اصلاحات بل پر حکم امتناع کیخلاف پاکستان بارکونسل کاملک گیر یوم سیاہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے عدالتی اصلاحات بل پر حکم امتناع کےخلاف منگل کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔

بار کونسل ممبران نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا سب کو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گا، الیکشن کےلئے دوسرے معاملات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے،صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا سوموٹو پہلے لینا چاہیے تھا۔

بار کے وائس چیئرمین ہارون الرشید نے کہا سپریم کورٹ نے 2 ججز کے کہنے پر سروس میٹر میں از خود نوٹس لیا،ہائیکورٹس میں زیر التوا کیسز کی پرواہ کیے بغیر چیف جسٹس نے 90 دن میں انتخابات کا حکم دیا، اصل ازخود نوٹس غیر ضروری طور پر اسمبلیاں تحلیل کرنے پر ہونا چاہئے تھا۔

لاہور میںہونےوالی سوکالڈ گول میز کانفرنس مسترد کرتے ہیں،دیرینہ مطالبہ تھا ازخود نوٹس پراپیل کا حق دیا جائے،تمام صوبوں میں وکلا کو متحرک کریں گے، 29 تاریخ کو کوئٹہ میں وکلا کنونشن ہوگا، چیف جسٹس کے ازخود نوٹس اختیار سے ملک کو نقصان پہنچا،احتجاج حکم امتناع واپس لینے تک جاری رہے گا۔