اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان دشمنی پر مبنی بھارتی فلموں کے پیچھے ”را “کا ہاتھ،تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم کے ذریعے بھارتی جعلی سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کی حقیقت پھر بے نقاب ہوگئی،بھارتی مووی میں جعلی سرجیکل سٹرائیک کا قبل از ریلیز لیک ہونا ثابت کرگیا پاکستان دشمنی میں بننے والی تمام بھارتی فلموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کا ہاتھ ملوث ہے۔
مضحکہ خیز سکرپٹ کے مطابق 26فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں گھس کر ایف 16 سمیت کئی طیاروں کو مار گرایا،سکرپٹ کے مطابق بالاکوٹ میں ریڈار اور ائیر ڈیفنس میزائل بھی نصب کئے گئے جنہیں ”را“ کے ایجنٹوں نے سٹرائیک سے قبل تباہ کر دیا تھا،فلم کا ہیرو ایک ہزار دہشتگردوں سے تن تنہا لڑتے دکھایا گیا، حقیقت سے کوسوں دور افسانوی خیالات پر مبنی فلم کا مقصد مودی کی خوشامد ہے۔
پاکستان دشمنی پر مبنی بھارتی فلموں کے پیچھے ”را “کا ہاتھ
















